Category اردو   Show all

  • جنوبی ایشیائی کینیڈین امتیازی سلوک

    Share جنوبی ایشیائی کینیڈین امتیازی سلوک on Facebook Share جنوبی ایشیائی کینیڈین امتیازی سلوک on Twitter Share جنوبی ایشیائی کینیڈین امتیازی سلوک on Linkedin Email جنوبی ایشیائی کینیڈین امتیازی سلوک link

    جنوبی ایشیائی نسل کےکینیڈین لوگوں کے خلاف تاریخی امتیازی سلوک

    جولائی 2022 کو، وینکوور سٹی کونسل نے جنوبی ایشیائی کینیڈین نسل کے لوگوں کے خلاف تاریخی امتیازی سلوک اور جاری نسل پرستی کو تسلیم کرنے اور اس کے سدباب کیلئے ایک عبوری رپورٹ کی توثیق کی۔ اس کام کے اگلے مرحلے کے طور پر، ہم جنوبی ایشیائی کینیڈین کمیونٹیز کے وسیع تر حصے سے ر ابطہ کر رہے ہیں تاکہ ان کے تجربات اور مطلوبہ اقدامات کے بارے میں مزید جان سکیں، اور کونسل کو پیش کی جانے والی سفارشات تیار کی جا سکیں۔ ان کے نتائج سے شہر کے انسداد نسل پرستی کے ایکشن پلان کو مزید معلومات فراہم ہونگی۔

    کیا آپ وینکوور سے تعلق رکھنے والے جنوبی ایشیائی نسل کے/کی کینیڈین فرد ہیں ؟ ہمیں احساس ہے کہ سب جنوبی ایشیائی کینیڈین اس اصطلاح سے اپنی پہچان نہیں کراتے. ۔ مزید معلومات کیلئے براہ کرم ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات ملاحظہ کریں۔

    ہم اس بارے میں مزید جاننا چاہتے/چاہتی ہیں

    جنوبی ایشیائی کینیڈین کمیونٹیز کے تجربات، بشمول موجودہ اور تاریخی امتیازی سلوک؛

    جنوبی ایشیائی کینیڈین کمیونٹیز کے خلاف تاریخی اور جاری نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے سدباب کیلئے ممکنہ اقدامات جو آپ دیکھنا چاہیں گے/گی۔

    وینکوور میں جنوبی ایشیائی کینیڈین ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کیلئے ممکنہ اقدامات؛ اور

    ماضی اور حال کے وہ مقامات جو آپ، آپ کے خاندان، اور آپ کی کمیونٹی کیلئے اہم ہیں۔


    آپ کیسے کردار ادا کر سکتے ہیں؟

    ہم آپ کی رائے جاننا چاہتے ہیں! ذیل میں حصہ لینےکے کچھ طریقے ہیں

    جنوری 2025 تک ہمارا سروے مکمل کریں۔

    ہمارے جنوبی ایشیائی کینیڈین ثقافتی مقامات کے نقشے پر ان مقامات کی نشاندہی کریں جو آپ کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔

    ہمارے آنے والے فوکس گروپس اور کمیونٹی اجلاسوں کی تازہ ترین معلومات کیلئے سائن اپ کریں۔


    آئندہ کے اقدامات

    ہم مشغولیت کا عمل مکمل کرنے کے بعد وہاں سے حاصل کردہ معلومات کے خلاصے کا آپ سے اشتراک کریں گے۔

    اس کے بعد، ہم وینکوور سٹی کونسل کو ایک حتمی رپورٹ پیش کریں گے جس میں مشغولیت اور تاریخی تحقیق کے ذریعہ سے حاصل کی گئی معلومات کا خلاصہ کیا جائے گا اور تاریخی اور جاری امتیازی سلوک کے سدباب کیلئے وینکوور سٹی سے متعلقہ اقدامات کی سفارش کی جائے گی، جس میں مستقبل میں معافی کے منصوبے بھی شامل ہے۔